سونا کی قیمت میں مزید کمی

ممبئی ۔ 22 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سونا کی قیمت میں مسلسل گراوٹ کا رجحان برقرار ہے۔ آج صبح اس کی قیمت 25 ہزار روپئے تک گھٹ گئی کیونکہ سرمایہ کار اور بیوپاری مختلف اندیشوں کا شکار ہوکر اندھا دھند قیمتی دھات فروخت کر رہے ہیں۔ معیاری سونا (99.5 خالص) کی قیمت 10 گرام 250 روپئے کمی کے ساتھ 24,870 ہوگئی ہے جبکہ منگل کو یہ قیمت 25,120 روپئے تھی اور معیاری سونا (99.9 خالص) کی قیمت فی 10 گرام 25,270 روپئے سے 25,020 روپئے ہوگئی ہے ۔ علاوہ ازیں چاندی کی قیمت فی کیلو 34,725 روپئے سے 34,550 روپئے تک پہنچ گئی ہے ۔