نئی دہلی ۔ 25 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : بین الاقوامی طیرانگاہ پر 2 افراد بشمول ایک افغان خاتون کو 73 لاکھ روپئے مالیتی سونا کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ۔ کسٹمس حکام نے بتایا کہ یہ خاتون دوبئی سے یہاں پہنچی تھی ۔ جس کے بیگیج اور جامہ تلاشی لینے پر 1.6 کلو سونا برآمد ہوا ۔ جسے کمر پٹہ کی شکل میں باندھ لیا تھا ۔ خاتون کو گرفتار کر کے 44.46 لاکھ روپئے مالیتی سونا ضبط کرلیا گیا۔