نئی دہلی ۔ 20 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) صرافہ بازار میں آج سونے کی قیمت میں 300 روپئے کی گراوٹ آجانے کے بعد فی 10 گرام 25,700 روپئے تک پہنچ گئی جو کہ گزشتہ دو سال کے دوران حیرت انگیز کمی ہے ۔ عالمی رجحان اور جیویلرس اور ریٹلرس (بڑے تاجرین) کی جانب سے طلب کردہ ہری کے باعث یہ تبدیلی واقع ہوئی ہے۔ چاندی کی قیمت میں بھی 150 روپئے کی کمی کے بعد فی کیلو 34,200 روپئے ہوگئی ہے کیونکہ صنعتکاروں اور سکون کے تیار کنندگان کی جانب سے خاطر خواہ خریداری نہیں کی جارہی ہے۔ صرافہ بازار کے تاجرین کا کہا کہ امریکی شرح سود میں اضافہ کے امکانات کے با عث جاریہ سال سونے چاندی کی قیمتوں میں حد سے زیادہ گراوٹ آگئی ہے۔