نئی دہلی ۔ /28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے آج کہا کہ آنجہانی سومناتھ چٹرجی کو حقیقی خراج عقیدت پیش کرنے کا انتہائی بہترین طریقہ دستور ہند کی جمہوری اقدار کا دفاع کرنے کیلئے اٹھ کھڑے ہونا ہے ۔ سابق نائب صدر محمد حامد انصاری نے اپنی تقریر میں کہا کہ پارلیمانی جمہوریت کی اقدار خطرے میں ہے اور لوک سبھا اسپیکر آنجہانی سومناتھ چٹرجی کو مخلصانہ خراج عقیدت ان کی تقلید کرنا ہوگا اور ان کے خدمات کی ستائش کرنی ہوگی ۔