سومناتھ بھارتی کی خودسپردگی

نئی دہلی۔ 28 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے متنازعہ رکن اسمبلی سومناتھ بھارتی نے تقریباً ایک ہفتہ تک گرفتاری سے بچنے کے بعد آج رات پولیس کے روبرو خود سپردگی اختیار کی ۔ قبل ازیں سپریم کورٹ نے اُنھیں ایسا کرنے کا حکم دیا تھا (خبر صفحہ 3پر) ۔ سومناتھ بھارتی تقریباً 10 بجے شب اپنے وکلاء کے ہمراہ دوارکا نارتھ پولیس اسٹیشن پہونچے اور خودسپردگی اختیار کی ۔ اُن کی اہلیہ دیپیکا مترا کی شکایت پر اسی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی ۔