نئی دہلی ۔ 4 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی حکومت کے نقطہ نظر کی پرواہ کئے بغیر لیفٹنننٹ گورنر نجیب جنگ نے سابق وزیر قانون دہلی اور پارٹی رکن اسمبلی سومناتھ بھارتی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی اجازت دیدی ۔ یہ مقدمہ جنوری میں نصف شب کو دھاوے کے دوران جنوبی افریقہ کی خاتون سے مبینہ طورپر بدسلوکی سے متعلق ہے ۔ لیفٹننٹ گورنر نے سومناتھ بھارتی کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی پولیس کو اجازت دیدی لیکن وزیر داخلہ ستیندر جین نے حال ہی میں کہا تھاکہ قانونی چارہ جوئی کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمہ کی سنگینی کو پیش نظر رکھتے ہوئے لیفٹننٹ گورنر نے یہ منظوری دی ہے ۔