ترکی۔ ایک سولہ سال لڑکے کو ساڑھے چار سال قید کی سزا اس لئے سنائی گئی کیونکہ اس نے اپنی تیرہ سالہ گرل فرینڈ کو بوسہ لیا اور ٹیچرس نے دیکھا کہ اس کے اسکولی ساتھیوں یہ ویڈیوشیئر بھی کیا۔ یہ واقعہ ترکی کے جنوبی صوبہ انتالیہ میں پیش آیا ہے۔ع
دالت نے مانا یہ مذکورہ لڑکا ملک کے سخت ترین جنسی استحصال قانون کے تحت پندرہ سال کی عمرکے اندر قصور وار پایاگیا ہے۔ اسکولی ساتھیوں کی جانب سے بوسہ لیتے ہوئے اور گلے ملتے ہوئے شیئر کئے گئے دونوں کے ویڈیو کو ثبوت کے طور پر استعمال کیاگیا ہے۔
اس کے علاوہ پانچ دیگر لڑکوں کو واقعہ کی منظر کشی کرنے اور اس کو پھیلانے کے بعد پاداش میں مورد الزام ٹہرایا گیا ہے۔ مذکورہ تمام اسکولی دوست ہیں جن کی تیرہ سے سولہ سال عمر ہے جسج میں وہ ایک بھی شامل ہے جس نے واقعہ کی منظر کشی کرتے ہوئے دوسرے میں اس کو شیئر کیاتھا۔
مگرتمام کو بری کردیاگیا ۔اس سولہ سال لڑکے کی وکیل اوزفیدان نے کہاکہ وہ فیصلہ کے خلاف اپیل کریں گے اور انہوں نے کیس کے متعلق مزید تفصیلات بتانے سے انکار کیا کیونکہ یہ نابالغ بچوں کا معاملہ ہے۔