پاس ورڈ اور محفوظ ڈیٹا کے سرقہ کی صلاحیت ،ونڈوز آپریٹنگ سسٹم نشانہ
نئی دہلی۔ 2 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سائبر سکیورٹی حکام نے ہندوستانی انٹرنیٹ استفادہ کنندگان کو آن لائن وائرس "dorkbot” کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ یہ وائرس ، سوشیل نیٹ ورکنگ سائیٹ کے ذریعہ سسٹم میں حساس پرسنل ڈیٹا اور استفادہ کنندہ کے پاس ورڈ کا سرقہ کرتا ہے۔ حالیہ دنوں میں آن لائن وائرس کی ایک اور شکل malware نے ’’ونڈوز‘‘ پر مبنی آپریٹنگ سسٹم کو کافی متاثر کیا ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ ’’مال ویر‘‘ کی ایک اور ڈورک بوٹ ہوچکی ہے جو ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کو نشانہ بنا رہا ہے اور تیزی سے پھیلتا جارہا ہے۔ اس خطرناک وائرس کے تقریباً ایک درجن سے زائد ذیلی یا عرفی نام ہیں اور یہ متاثرہ مشین سے پاس ورڈ ، بروزر ڈیٹا، کوکیز کو متاثر کرسکتا ہے۔ اس کے علاوہ متاثرہ سسٹم پر مکمل کنٹرول کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔