’’میں نے کوئی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی‘‘۔ لطیف محمد خان
حیدرآباد 26 مئی (پی ٹی آئی) شہر کے ایک گورنمنٹ اسکول کے ہیڈ ماسٹر کو چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھر راؤ پر مبینہ تنقید کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے مبینہ طور پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر معطل کردیا گیا ہے۔ لطیف محمد خان کو شہر کی انسانی حقوق تنظیم جو سیول لبرٹیز مانیٹرنگ کمیٹی کے جنرل سکریٹری بھی ہیں، ابتداء میں سوشل میڈیا پر ویڈیو کلپ پوسٹ کرنے پر جس میں اُنھوں نے چیف منسٹر پر وعدوں کو پورا نہ کرنے کا الزام عائد کیا، 29 اپریل کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کی گئی تھی۔ ایک انکوائری کے بعد اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے انھیں بحیثیت ایک سرکاری ملازم ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کے الزامات پر معطل کردیا ہے۔ مسٹر خان نے کہاکہ معطلی کے احکام 17 مئی کو جاری کئے گئے۔ اُنھوں نے کہاکہ اُنھوں نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی اور کہاکہ وہ ان کی معطلی کے احکام کو ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔ انھوں نے کہاکہ یہ ایک غیر سیاسی سرگرمی ہے اور میں کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں رکھتا ہوں‘‘۔