واشنگٹن ۔ 26 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام)امریکی قومی سلامتی مشیر سوزین رائس نے چینی اسٹیٹ کونسلر یانگ جیچی سے نیویارک میں ملاقات کی اور دونوں قائدین نے علاقائی اور عالمی چیلنجوں بشمول شمالی کوریا و ایران کے بارے میں باہمی رابطوں کو مضبوط کرنے سے اتفاق کرلیا ہے۔ نیشنل سکیورٹی کونسل ، وائیٹ ہاؤس کی ترجمان برناڈیٹ میہان نے کل بتایا کہ دونوں نے کوریائی جزیرہ نما کو نیوکلیئر ٹکنالوجی سے مکمل پاک بنانے کے اپنے عہد کا اعادہ کیا اور اتفاق کیا کہ شمالی کوریا نیوکلیئر اسلحہ نہیں حاصل کرپائے گا ۔ دونوں نے عراق و دیگر علاقائی مسائل پر بھی بات کی۔