حیدرآباد۔/9 مئی، ( سیاست نیوز) مدھیلا چیرو سوریہ نارائن ریڈی عرف سوری کے حریف ملیشٹی بھانو کرن کو سی آئی ڈی کی خصوصی عدالت نے آج اسلحہ کیس میں قصور وار پائے جانے پر اسے سزا سنائی اور جرمانہ بھی عائد کیا۔ نامپلی کریمنل کورٹ کے 6ویں ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ جو سی آئی ڈی کی خصوصی عدالت ہے نے بھانو کرن کے علاوہ اس کے ساتھیوں کے شیو پرساد ریڈی، ڈی ونود کو بھی سزا سنائی۔ بتایا جاتا ہے کہ 11مارچ 2009 کو حیدرآباد سٹی پولیس کی ایک ٹیم نے بھانو کرن اور اس کے ساتھیوں کو اسلحہ رکھنے کے الزام میں علاقہ بیگم پیٹ سے گرفتار کرلیا تھا اور ان کے قبضہ سے 8 پستول، 12 طفنچے اور کارکرد کارتوس برآمد کئے تھے۔