سوامی گوڑ کا میلار دیوپلی میں اسکولس کا دورہ

شمس آباد ۔ 30 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : راجندر نگر کے علاقہ میلاردیوپلی میں واقع اسکولس میں سوامی گوڑ قانون ساز کونسل چیرمین نے دورہ کرتے ہوئے اسکولی طلباء سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی ۔ سوامی گوڑ نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ دونوں اسکولس میں تقریبا پانچ سو طلباء زیر تعلیم ہیں جن کے لیے کلاس رومس تعمیر کروانے اور مزید سہولیات مہیا کرانے کا وعدہ کیا ۔ عبدالمقیت چندا ٹی آر ایس میناریٹی سیل ضلع صدر نے کہا کہ اسکولس کی بلڈنگ میں کمروں کی کمی و تنگی کی وجہ سے مشکلات پیش آرہی ہے ۔ انہیں دور کرنے حکومت سے مطالبہ کیا جائے گا ۔ ایم ای او بھوپتی نے کہا کہ دونوں اسکولس کے قریب واقع گراونڈ کو بھی اسکول کے حوالہ کیا گیا تو کلاس رومس کشادہ کئے جاسکتے ہیں ۔ سوامی گوڑ نے تیقن دیا کہ وہ اس مسئلہ پر حکومت سے بات کر کے مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کریں گے ۔