سوامی چنمیانند کے خلاف ریپ کیس میں وارنٹ جاری

نئی دہلی 25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سینئر بی جے پی لیڈڑ اور سابق وزیر سوامی چنمیانند پر ریپ کیس میں مقامی عدالت نے ریاستی حکومت کے مقدمہ واپس لینے کی عرضی کو خارج کرکے ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔ چنمیانند پر اپنی شاگردہ کو قید رکھنے اور ریپ کرنے کا مقدمہ درج ہے۔ چیف جسٹس شکھاپردھان کی عدالت نے متاثرہ لڑکی کی عرضی پر شنوائی کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے مقدمہ واپس لینے والی عرضی کو خارج کردیا ہے۔ عدالت نے چنمیانند کے خلاف مقدمہ چلانے کی اجازت دی ہے۔ پی ٹی آئی کے مطابق سوامی چنمیانند کو کورٹ نے 12 جولائی کو کورٹ میں پیش ہونے کا بھی حکم دیا ہے۔