سوامی دیانند سرسوتی کے انتقال پر مودی کا اظہارتعزیت

نیویارک ۔ 24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج سوامی دیانند سرسوتی کے انتقال پر رنج کا اظہار کیا، جنہیں وہ اپنا گرو تسلیم کرتے تھے۔ نیویارک پہنچنے ہی انہیں سوامی جی کے انتقال کی خبر ملی اور انہوں نے اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کرتے ہوئے کہا کہ سوامی جی کا انتقال ان کا (مودی) شخصی نقصان ہے۔ میں دعا کرتا ہوں کہ بھگوان ان کی آتما کو شانتی دے۔
آنجہانی ہندو مذہب کے ایک عالم و فاضل تصور کئے جاتے تھے جنہیں علم کا پاور ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور روحانیت کے علاوہ انسانی خدمات کو بھی انہوں نے ہمیشہ ترجیح دی۔ یاد رہیکہ سوامی دیانند سرسوتی گذشتہ کچھ روز سے علیل تھے اور کل انہوں نے آخری سانس لی۔ 11 ستمبر کو نریندر مودی نے رشی کیش پہنچ کر علیل سوامی کی عیادت بھی کی تھی۔