سوائین فلو سے مزید 56 افراد متاثر

حیدرآباد 23 فبروری (سیاست نیوز ) تلنگانہ میں سوائین فلو سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ آج ایک دن میں مزید 56 افراد کے اس وائر سے متاثر ہونے کا پتہ چلا ہے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ کل اتوار کو جملہ 181 افراد کے مخصوص معائنے کئے گئے جن میں مزید 56 افراد کے اس وائرس سے متاثر ہونے کا پتہ چلا ہے ۔ علاوہ ازیں سال رواں یکم جنوری سے اب تک اس وائرس کی وجہ سے 51 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ حکومت کے بلیٹن میں یہ بات بتائی گئی ۔ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست بھر میںمختلف دواخانوں میں سوائین فلو سے نمٹنے کی ادویات کا ذخیرہ وافر مقدار میں موجود ہے ۔