حیدرآباد 7 فروری (پی ٹی آئی) تلنگانہ میں سوائن فلو کے 28 نئے کیسیس کا پتہ چلا ہے جبکہ گزشتہ سال یکم اگسٹ سے اب تک وبائی امراض کے سبب مرنے والوں کی تعداد 15ہوگئی ہے۔ سرکاری بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ کل 87 نمونوں کی طبی جانچ کی گئی جن میں 28 مثبت پائے گئے۔