حیدرآباد 26 فبروری (سیاست نیوز) تلنگانہ میں سوائن فلو سے اب تک 54 افراد کی موت واقع ہوئی ہے ۔پرنسپال سکریٹری محکمہ صحت نے بتایا کہ 25 فبروری کو 139 افراد کا طبی معائنہ کیا گیا جن میں 33 سوائن فلو سے متاثر پائے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ سوائن فلو کے واقعات میں بتدریج کمی واقع ہورہی ہے ۔ متاثر ہ افراد کو ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔