سوائن فلو سے مزید دو اموات

حیدرآباد 22 جنوری (سیاست نیوز) سوائن فلو کے باعث حیدرآباد میں مزید دو افراد کی موت واقع ہوگئی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ 55 اور 56 سال کی دو خواتین کی چہارشنبہ کو رات دیر گئے سرکاری ہاسپٹلس میں موت ہوگئی ۔ اس طرح سوائن فلو سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 21 ہوگئی ہے ۔ عہدیداروں نے کہا کہ ریاست میں تاحال 247 سوائن فلو کے واقعات درج کئے گئے۔ گاندھی ہاسپٹل میں آج 5 افراد کو ڈسچارج کردیا گیا لیکن دیگر دو کی طبی رپورٹ مثبت رہی ۔