حیدرآباد 26 فبروری (سیاست نیوز) سوائن فلو سے متاثر نیشنل پولیس اکیڈیمی کے آئی پی ایس ٹرینی عہدیدار وں کو علاج کے بعد ڈسچارج کردیا گیاہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ موجودہ 5 آئی پی ایس ٹرینی عہدیدار جو خانگی دواخانوں میں زیر علاج ہیں ان کی حالت مستحکم ہے ۔ مزید 16 عہدیدار جنہیں سوائن فلو سے متاثر ہونے کی نشاندہی کی گئی تھی ‘ کامیاب علاج کے بعد وہ اکیڈیمی واپس لوٹ گئے ہیں۔