حیدرآباد /31 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) تبدیلی موسم کی وجہ سے شہر میں متعدی امراض عام ہو رہے ہیں اور سوائن فلو کے مریضوں میں مسلسل اضافہ درج کیا جارہا ہے ۔ ضلع محکمہ صحت کے عہدیداروں کے مطابق جاریہ سال 107 سوائن فلو کے کیسیس درج کئے گئے ہیں جبکہ ڈینگو کے کیسیس بھی تقریباً اسی تعداد میں پائے جاتے ہیں ۔ دواخانہ فیور اور گاندھی میں 300 کیسیس درج ہوئے ہیں اور اگر کارپوریٹ و پرائیویٹ دواخانوں کے کیسیس کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ۔ مچھروں کی افزائش کو روکنے کے معاملہ میں بلدیہ اور محکمہ صحت کے درمیان کسی بھی طرح تال میل نہیں ہے ۔ حالانکہ مچھروں کی افزائش کو روکنے کی ذمہ داری بلدیہ پر عائد ہے ۔ جبکہ ڈینگو ملیریا سوائن فلو جیسے امراض سے شعور بیداری اور ادویہ کی فراہمی محکمہ صحت کی ہے۔ مچھروں کی افزائش کو روکنے کیلئے تقریباً 3 ہزار نفوس پر مشتمل عملہ متعین ہے ۔ دواخانہ فیور ، گاندھی اور عثمانیہ کے علاوہ دیگر دواخانوں میں مریضوں کی کثیر تعداد دیکھی جارہی ہے ۔