سوئٹزرلینڈ کی سب سے بڑی مسجد کے دو اماموں کے مکان کی تلاشی

جنیوا 26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) فرانس کے عہدیداروں نے جنیوا کی سب سے بڑی مسجد کے دو اماموں کے مکانات کی تلاشی لی۔ یہ سوئٹزرلینڈ کی سب سے بڑی مسجد ہے جو اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے دفاتر کے قریب ہے ۔ اس مسجد کا انتظام اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن جنیوا کے تحت ہے۔ ان دو اماموں کے بارے میں جن کا نام نہیں بتایا گیا، کہا گیا ہے کہ وہ فرانس کی سرحد کے قریب ایک ٹاؤن میں رہتے ہیں۔