برلن ۔ 25فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) سوئٹزرلینڈ کی پولیس کے بموجب اطالوی سرحد کے قریب کوہ آلپس میں ایک برف کا تودا ٹکرانے سے کم از کم ایک شخص ہلاف اور دیگر تین زخمی ہوگئے ۔ والائس کینٹن کی اطلاع کے بموجب چار افراد اسکائنگ میں مصروف تھے جب کہ ایک برف کا تودا ان سے ٹکرایا جو پہاڑ سے ٹوٹ کر نیچے گرپڑا تھا ۔ زندہ بچ جانے والے افراد کو تودے کے ملبے سے نکال کر بذریعہ ہیلی کاپٹر دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ پولیس کے بموجب ان میں سے ایک 40سالہ مقامی خاتون کی حالت نازک ہے ۔ ان سب کو سیان کے ہاسپٹل میں علاج کیلئے شریک کروا دیا گیا ہے ۔ جب کہ مہلوک کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی جائے گی ۔