سنگھم 2 کیلئے درشٹی دھامی مدھوبالا اجے دیوگن کی ہیروئین بنیں گی؟

بالی ووڈ کے سنگھم اسٹار اجئے دیوگن اور چھوٹے پردے کے شو مدھوبالا کی مدھو بالا درشٹی دھامی اب سلور اسکرین پر اپنا جلوہ بکھیرتے نظر آسکتے ہیں۔ خبر ہے کہ ڈائرکٹر روہت شیٹی اپنی سوپر ہٹ فلم ’’سنگھم‘‘ کا سیکویل بنانے جارہے ہیں۔ اس فلم میں اجئے دیوگن مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔ روہت کئی دنوں سے اس فلم میں اجئے کے مقابل ہیروئین کا انتخاب کرنا چاہ رہے ہیں۔ انہوں نے سب سے پہلے کرینہ کپور کو اپروچ کیا لیکن کرینہ نے اسے کم رول کی وجہ ٹھکرادیا۔ پھر روہت نے شردھا کپور سے بات کی اور خبریں بھی آئیں کہ شردھا اس فلم کی ہیروئین ہوں گی۔ لیکن اب کہا جارہا ہے کہ شردھا کی جگہ درشٹی دھامی کا انتخاب ہوسکتا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ روہت اس فلم میں اجئے دیوگن کے مقابل نئی اداکارہ کا انتخاب چاہتے ہیں اور اس طرح درشٹی چھوٹے پردے کی آج مقبول اداکارہ ہے اور انہو ںنے حال ہی میں ڈانس ریالٹی شو جھلک دکھلا جا سیزن 6 کا خطاب بھی جیتا ہے۔
دامنی کے برسوں بعد رشی کپور اور پریش راویل ایک ساتھ
فلم ’’دامنی‘‘ میں کام کرچکے رشی کپور اور پریش راویل ایک بار پھر سے ساتھ کام کرنے والے ہیں۔ یہ ایک کامیڈی فلم ہوگی لیکن اس کا ٹائیٹل فی الحال طے نہیں کیا گیا ہے اس فلم کے ڈائرکٹر سنجے ہیں۔ خبروں کے مطابق فلم کی اسکرپٹ دو ایکٹرس کو ذہن میں رکھ کر لکھی جارہی ہے۔ فلم کی شوٹنگ شروع ہوچکی ہے۔ 15 سے 20 دن تک شوٹنگ ہوچکی ہے۔ یہ فلم 2014ء میں ریلیز ہوگی۔