سنگاپور 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سنگاپور نے 8 بنیاد پرست بنگلہ دیشیوں کو دولت اسلامیہ سے روابط رکھنے اور اپنے وطن میں دہشت گرد حملوں کی سازش کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ وزارت داخلہ سنگاپور کے بموجب یہ افراد ملک کی حکومت کا تختہ اُلٹنے کی سازش کررہے تھے۔ یہ تمام 8 افراد ترک وطن کرکے سنگاپور میں سکونت اختیار کرچکے تھے۔