حیدرآباد 15 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) سلک ائر کی سنگاپور جانے والی ایک پرواز میں آج فنی خرابی پیدا ہوگئی اور یہ پرواز کے دو گھنٹے بعد راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائرپورٹ واپس ہوگئی ۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ سلک ائر کی حیدرآباد ۔ سنگاپور پرواز کل رات گیارہ بجکر 5 منٹ پر روانہ ہوگئی تھی اور وہ ایک بجکر 4 منٹ پر واپس ہوگئی ۔ اس میں کچھ فنی خرابی پیدا ہوگئی تھی ۔ تمام مسافرین کو ہوٹل میں رکھا گیا ۔ سلک ائر کے عہدیدار رابطہ کیلئے دستیاب نہ ہوسکے ۔