سنگاپور ایرلائینز کے بوئنگ طیاروں کے انجن میں خرابی، خدمات مسدود

سنگاپور۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سنگاپور ایرلائینز نے اپنے دو بوئنگ 787-10 طیاروں کو انجن میں خرابی کے باعث پروازوں کیلئے ناقابل استعمال قرار دیا ہے۔ ایرلائینز کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارہ کے انجن کے علاوہ پروں میں بھی نقص پیدا ہوگیا ہے جس کی درستگی کروانا ضروری ہے لہذا جب تک ان کی درستگی عمل میں نہیں آتی ۔ طیاروں کو پرواز کیلئے استعمال نہیں کیا جائے گا جبکہ طیاروں کی عدم پرواز سے جو سیکٹرس متاثر ہوئے ہیں، ان سیکٹرس پر دیگر طیارے خدمات انجام دیں گے۔ سنگاپور ایرلائینز کے مطابق فی الحال انجن مینوفیکچرر کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام سے مشاورت کی جارہی ہے اور اس سلسلے میں درپیش تمام احتیاطی اقدامات کئے جارہے ہیں۔