سنگارینی کالریز کے ملازمین اور ورکرس کو 23 اگسٹ کو بقایا جات کی ادائیگی

حیدرآباد ۔ 19 اگسٹ (سیاست نیوز) سنگارینی کالریز کمیٹی انتظامیہ نے اپنے ملازمین اور ورکرس کو دسویں ویج بورڈ کے واجب الادبقایاجات کی ادائیگی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں صدرنشین و مینیجنگ ڈائرکٹر سنگارینی کالریز کمیٹی سریدھر نے صدر ٹی بی جی کے ایس وینکٹ راؤ اور سکریٹری راجی ریڈی کے ہمراہ بات چیت کرتے ہوئے واجب الادا بقایاجات کی ادائیگی کے پروگرام کو قطعیت دی ہے ۔ اس طئے شدہ پروگرام کے مطابق جاریہ ماہ 23 اگسٹ کو بقایاجات کی رقومات سنگارینی کالریز کمی کی جانب سے ادا کری دی جائیں گی ۔ سنگارینی کالریز کمیٹی انتظامیہ اپنے ملازمین اور ورکرس کو واجب الادا دسویں ویج بورڈ بقایاجات کی رقومات ادائیگی سے متعلق باقاعدہ سرکیولر جاری کرے گی ۔ سنگارینی کالریز کمپنی نے اپنے ملازمین اور ورکرس کو سابق میں ہی 70% رقومات ادا کرچکی ہے اور ماباقی 30% 23 اگسٹ کو ادا کرے گی۔