حیدرآباد ۔ 31 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف پلاسٹکس انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی میں فیکلٹی ، ٹکنیکل اور نان ٹکنیکل کی جائیدادوں پر تقررات کے لیے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے اور جملہ 159 جائیداد ہیں ۔ جن میں پلسمنٹ اینڈ کسٹمر ریلیشنس آفیسر 7 ہیں ۔ قابلیت کے اعتبار سے فل ٹائم گریجویٹ کے ساتھ ایم بی اے ( یچ آر ) کے علاوہ پانچ سالہ تجربہ ہونا چاہیے اور اسسٹنٹ پلسمنٹ افسرس کی 7 جائیداد ہیں اور ان جائیدادوں کے لیے یم بی اے ( ایچ آر ) کے علاوہ دو سالہ تجربہ ہونا چاہیے ۔ فیکلٹی کی جملہ 36 جائیدادیں ہیں جو کیمسٹری ، فزیکس ، میاتھس ، انگلش / کمپیوٹر سائنس الکٹریکل اینڈ الکٹرانکس ، سبجکٹس پر مشتمل ہیں اور ان جائیدادوں کے لیے قابلیت متعلقہ سبجکٹس میں پی جی کے علاوہ دو سالہ تجربہ البتہ پی ایچ ڈی رکھنے والوں کو خصوصی اہمیت دی جائے گی ۔ دیگر جائیداد یعنی لیبارٹری انسٹرکٹر ( کیمسٹری ، فزیکس ، کمپیوٹر سائنس ، الکٹریکل اینڈ الکٹرانکس ) کی جملہ 24 جائیدادیں ہیں اور قابلیت کے اعتبار سے متعلقہ سبجکٹس میں گریجویشن یا فل ٹائم ڈپلوما ( سی ایس / الکٹرانکس اینڈ الیکٹریکل ) کے علاوہ ایک سالہ تجربہ لازمی ہے ۔ فزیکل ٹریننگ انسٹرکٹرس کی 7 جائیدادیں ہیں ۔ اور قابلیت بی پی ڈی ڈی کے ساتھ ایک سالہ تجربہ یا ڈی پی ای ڈی کے ساتھ تین سالہ تجربہ ہونا چاہیے ۔ لکچررس کی جملہ 24 جائیدادیں ( پلاسٹک انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی ) ہیں اور قابلیت کے لحاظ سے فل ٹائم بی ای / بی ٹیک ( میکانیکل / کیمسٹری یا پلاسٹک یا پولیمر ٹکنالوجی ) درجہ اول میں کامیابی کے علاوہ دو سالہ تجربہ یا ایم ایس سی ( پولیمر سائنس ) درجہ اول میں کامیابی کے علاوہ تین سالہ تجربہ لازمی ہے ۔ ٹکنیکل اسسٹنٹ کی جملہ 43 جائیدادیں ہیں اور قابلیت میکانیکل / ڈی پی ایم ٹی یا ڈی پی ٹی یا پی جی ڈی ، پی ٹی کیوسی یا ان کے مماثل کورسیس کے ساتھ کیاڈ / کیام اور ایک سالہ تجربہ لازمی ہے جب کہ لائبریرین کی مزید 11 جائیدادیں ہیں ۔ خواہش مند امیدوار نمونہ فارمس کی خانہ پری کرتے ہوئے درخواستیں 24 جون تک داخل کرسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ cipet.gov.in ملاحظہ کریں ۔۔