نئی دہلی ۔ 3 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : دہلی کی ایک عدالت نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ بیوی کی موت سے متعلق مقدمہ کے ملزم سینئیر کانگریس لیڈر ششی تھرور کو بعض دستاویزات دی جائیں ۔ ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ سمروشال نے تھرور کی طرف سے رجوع ہونے والے ایک سینئیر وکیل وکاس پاسوا کی طرف سے یہ بتائے جانے کے بعد کہ استغاثہ کے پیش کردہ چند الیکٹرانک ثبوت اچھی حالت میں نہیں ہیں ۔ پولیس نے جس کی پیروی عوامی استغاثہ اتل سریواستو کررہے ہیں ۔ اس عدالت سے کہا کہ تھرور کو تازہ ترین نقل فراہم کی جائیں گی ۔ عدالت نے اس مسئلہ پر آئندہ سماعت یکم دسمبر مقرر کی ہے ۔ تھرور کی بیوی سنندہ پشکر 17 جنوری 2014 کو دہلی کی ایک عالیشان ہوٹل کے گمراہ میں مردہ پائی گئی تھیں ۔