پوسٹ مارٹم رپورٹ کی تیاری میں دباؤ کا الزام ‘ ڈاکٹر گپتا
نئی دہلی 2 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینسس کے فارنسک محکمہ سے علیحدگی کی خواہش رکھنے والے ڈاکٹر سدھیرگپتا نے آج الزام عائد کیا کہ سنندا پشکر کی موت پر پوسٹ مارٹم رپورٹ کی تیاری میں ایمس کے ڈائرکٹر اور کانگریس لیلار ششی تھرور کے مابین ساز باز تھی ۔ مرکزی وزیر صحت جے پی ندا کے نام ایک مکتوب میں انہوں نے ادعا کیا کہ ایسے کئی ای میلس ہیںجنسے پتہ چلتا ہے کہ آل انڈی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینسیس کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ایم سی مشرا اور تھرور کے مابین پشکر کے پوسٹ مارٹم پر کوئی مفاہمت تھی ۔ سنندا پشکر کی گذشتہ سال جنوری میں دہلی کی ایک ہوٹل میں پراسرار حالات میں موت ہوگئی تھی ۔ انہوں نے اپنے مکتوب میں کہا کہ ڈاکٹر مشرا نے ان سے کہا تھا کہ وہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ واضح کریں کہ سنندا پشکر کی موت فطری تھی حالانکہ ایسا حقیقت کے مغائر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایسا کوئی دباؤ قبول نہیں کیا ہے اور حقائق پر مبنی رپورٹ پیش کی ہے ۔