سنندا پشکر کیس: پاکستانی صحافی سے دہلی پولیس کی پوچھ گچھ ممکن

نئی دہلی۔/12مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) سنندا پشکر قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی دہلی پولیس نے آج کہا کہ وہ پاکستانی صحافی خاتون مہر تارڑ سے پوچھ گچھ کرسکتی ہے۔ گذشتہ سال سنندا پشکر کی موت سے قبل ان کے شوہر ششی تھرور کے ساتھ مہر تارڑ کے تعلقات کے بارے میں بحث ہوئی تھی۔ دہلی پولیس کمشنر بی ایس باسی نے کہا کہ تارڑ سے پوچھ گچھ کی جاسکتی ہے اگر ضرورت پڑے تو وہ ( تارڑ ) اس کیس میں روشنی ڈال سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کو ضرورت پڑنے پر مہر تارڑ سے بات چیت کریں گے۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ سرکاری چیانلوں کے ذریعہ ان سے پوچھ گچھ کرنے کی ایک رسمی درخواست روانہ کی گئی ہے۔ مہر تارڑ نے دو ماہ قبل کہا تھا کہ وہ اس مسئلہ پر کسی بھی سوال کا جواب دینے تیار ہیں۔ اگر وہ لوگ مجھ سے کچھ معلوم کرنا چاہتے ہیں تو میں ہر سوال کا جواب دے سکتی ہوں۔ 46 سالہ مہر تارڑ نے سنندا کی موت کا قتل کیس درج رجسٹر کرنے پولیس کارروائی کے ایک دن بعد کہا تھا کہ وہ ہر سوال کا جواب دینے تیار ہے۔

آئی ایم ایف سربراہ
کا مجوزہ دورہ ہند
واشنگٹن۔12مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) سربراہ کرسٹین لگیرڈ آئندہ ہفتہ ہندوستان کا دورہ کررہی ہیں ۔ اس موقع پر وہ ملک کی سرکردہ قیادت بشمول وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گی ۔ آئی ایم ایف کے ایشیاو پیسیفک شعبہ سے وابستہ پال کاشن نے میڈیا کو بتایا کہ لگیرڈ 16مارچ کو دہلی میں ہوں گی ۔ یہاں سے 17مارچ کو ممبئی جائیں گی ۔ وزیراعظم کے علاوہ توقع ہیکہ وہ وزیرفینانس ارون جیٹلی سے ملاقات کریں گی ۔