کراچی ۔ 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی صوبہ سندھ حکومت نے ان 48 مدرسوں کے خلاف کارروائی کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جو ملک میں دہشت گردی کے فروغ میں ملوث رہے ہوں۔ ایک رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ قاسم علی شاہ کی صدارت میں کل ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا تھا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ دوسری طرف وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ نے 48 ایسے مدرسوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو دہشت گردی کی تائید کرتے ہیں۔ اخبار ڈان نے بھی مسٹر میمن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پاس مذکورہ مدرسوں کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں جنہوں نے عام طور پر ملک میں اور خصوصی طور پر صوبہ سندھ میں دہشت گردی کے فروغ میں اہم رول ادا کیا۔