حیدرآباد ۔ 27 ۔ اگست ( پی ٹی آئی ) : ریو اولمپکس میں سلور میڈلسٹ پی وی سندھو ، برونز میڈلسٹ ساکشی ملک کے ساتھ جمناسٹ دیپا کارماکر اور بیڈمنٹن کوچ پولیلا گوپی چند کو 28 اگست اتوار کو یہاں منعقد شدنی ایک تقریب میں بی ایم ڈبلیو کارس دی جائیں گی۔ حیدرآباد ڈسٹرکٹ بیڈ منٹن اسوسی ایشن کے صدر چامنڈیشور ناتھ ان چاروں کو ان کی عظیم خدمات پر یہ لگثرری کارس پیش کررہے ہیں ۔ گوپی چند بیڈ منٹن اکیڈیمی میں منعقد شدنی تقریب میں افسانوی کرکٹ اسٹار سچن تنڈولکر ان چاروں اتھلیٹس کو قیمتی کاروں کی کلید حوالے کریں گے۔