سنجے دت اور جیکی شراف تلگو کے ہندی ری میک میں ایک ساتھ

سنجے دت اور جیکی شراف جنہوں نے سابق میں کھل نائیک، مشن کشمیر اور کارتوس جیسی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا تھا اب تلگو سے ہندی میں ری میک کی جارہی فلم پر استھانم میں پھر ایک بار اسکرین شیر کرتے ہوئے دیکھے جائیں گے جیکی شراف نے منابھائی ایم بی بی ایس کے ساتھ پھر ایک بار کام کرنے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں سنجے دت کو فلموں میں آنے سے پہلے سے ہی جانتا ہوں۔ وہ دیکھنے میں جتنے سخت دکھائی دیتے ہیں کافی نرم دل رکھتے ہیں۔ وہ نہ صرف ایک بہترین ایکٹر ہیں بلکہ وہ ایک اچھے انسان بھی ہیں۔

اکشے کی فلم ’’مشن منگل‘‘ میں کشمیرہ پردیسی کا اضافہ
ابھی تک ایسی خبر تھی کہ اکشے کمار کی اگلی فلم مشن منگل میں ودیا بالن سوناکشی سنہا اور تاپسی پنو دکھائی دیں گی اب اس کی اسٹار کاسٹ میں کشمیرہ پردیسی کا نام بھی جڑ گیا ہے۔ جب سے اکشے کمار نے اپنی اگلی فلم مشن منگل کا اعلان کیا ہے تب سے اس کے بارے میں کافی خبریں ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ اس فلم کی اسٹار کاسٹ کو لے کر یہ خبروں میں بنی ہوئی ہیں اس میں اکشے کے ساتھ ودیا بالن، سوناکشی سنہا اور تاپسی پنو کام کررہی ہیں۔ اب ایسی خبر آرہی ہے کہ ایک اور ایکٹریس اس فلم سے جڑنے جارہی ہے بتایا جارہا ہے کہ تلگو فلم نارتھنا سلا سے ڈبیو کرنے والی کشمیرہ پردیسی اب بالی ووڈ میں مشن منگل سے ڈبیو کرنے جارہی ہیں۔ اس فلم کو لے کر کشمیرہ بھی کافی خوش ہے۔ یہ کشمیرہ کی دوسری فلم ہے، کشمیرہ مرہٹی ہے اور ابھی تک فلمی دنیا سے دور رہی ہیں۔