سنجیویا پارک پر دنیا کی بلند ترین عمارت کی تعمیر کا منصوبہ: کے سی آر

حیدرآباد ۔ 17 نومبر ( این ایس ایس) چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے آج کہا کہ حسین ساگر جھیل سے متصلہ سنجیویا پارک پر دنیا کی سب سے بلند عمارت تعمیر کی جائیگی ۔ انہوں نے ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ سنجیویا پارک پر دنیا کا سب سے بڑا ٹاور تعمیر کیا جائیگا ۔ انہوں نے عہدیداروں کی تجاویز کا جائزہ لیا۔ چیف منسٹر نے کہا کہ پاتی گڈہ ، دلکشا گیسٹ ہاؤز ، نرسنگ کالج ، راگھوا ٹاور اور دیگر علاقوں میں بھی بلند و بالا عمارتیں تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے ۔