لکھی سرائے ، 13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے لکھی سرائے ضلع کے بڈیہہ میں واقع جواہر نووودیہ اسکول کے 130 طلبا۔ طالبات زہریلا کھانا کھانے سے بیمار ہوگئے جن میں چار کی حالت تشویشناک ہے۔سب ڈویژن آفیسر (ایس ڈی او) مرلی پرساد نے آج یہاں بتایا کہ نوودیہ اسکول میں 250 طلباء زیر تعلیم ہیں۔
گجرات رتھ یاترا سے پہلے بم دستیاب
احمدآباد ۔ 13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سالانہ جگن ناتھ رتھ یاترا سے قبل دو دیسی ساختہ بم گومتی پور میں تلاشی کے دوران دستیاب ہوئے جس سے فرقہ وارانہ کشیدگی پھیل گئی۔