سان جوان ۔ 22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پورٹوریکو سمندری طوفان ماریا کی جزیرہ میں تباہ کاری کے بعد سیلاب سے نمٹنے میں مصروف رہا۔ اپنے گھروں میں پھنسے ہوئے افراد تک رسائی حاصل کرنے کی جدوجہد میں بچاؤ ٹیم مصروف رہی جبکہ ہلاکتوں کی جملہ تعداد میں اضافہ ہوکر یہ 33 ہوگئی۔ پوٹوریکو کے گورنر رچرڈو روسیلو نے سمندری طوفان ماریا کو گذشتہ صدی کا تباہ کن ترین طوفان قرار دیا جس نے امریکی سرزمین کو برقی اور مواصلاتی انفراسٹرکچر سے محروم کردیا ہے۔ پورٹوریکو کے بعض علاقوں میں 40 انچ (ایک میٹر سے زیادہ) بارش ریکارڈ کی گئی۔