سماعت و گویائی سے محروم مبلغین کیلئے خصوصی اجتماع

حیدرآباد۔ 23 ۔ نومبر (سیاست نیوز) سہ روزہ تبلیغی اجتماع کے تیسرے دن آج سماعت اور قوت گویائی  سے محروم مبلغین کیلئے بھی خصوصی اجتماع منعقد کیا گیا اور مولانا شوکت سیتا پوری کی جانب سے کئے گئے خطاب کو معذورین کی منفرد اشاروں کی زبان میں انہیں سمجھایا گیا۔  550 سماعت و گویائی سے معذورین نے اس اجتماع میں شرکت کی ۔  صبح کے اولین ساعتوں سے ہی جس مقام پر اجتماع منعقد ہورہا تھا ، گہما گہمی کا آغاز ہوگیا تھا۔ مولانا کے خطاب کو مولانا محمد جاوید نے اشاروں کی زبان میں معذورین کو سمجھایا جبکہ اس موقع پر مولانا ساجد ، مولانا عبدالرحیم اور دیگر موجود تھے۔