سماج وادی سکیولر مورچہ تقریب میں ملائم سنگھ کی موجودگی پست حوصلگی کا ثبوت نہیں : ایس ایس ایم

لکھنؤ۔ 26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی سکیولر مورچہ کے ترجمان دیپک مشرا نے آج بیان دیا کہ پارٹی کی دہلی تقریب میں ملائم سنگھ یادو کی موجودگی کے باعث ہمارے حوصلے پست نہیں بلکہ بلند ہوئے ہیں اور ہمارے سوشلسٹ ایجنڈہ کو جاری رکھا جائے گا اور ایس پی کے بانی کی عزت افزائی جاری رکھی جائے گی۔ بعض میڈیا رپورٹ کے مطابق سائیکل یاترا تقریب کے اختتام پر بعض بیانرس سے ملائم سنگھ یادو کی تصویر غائب رہنے پر انہوں نے کہا کہ یہ جان بوجھ کر نہیں بلکہ غلطی سے ایسا ہوا ہے۔ اس تحریک کے روح رواں اور ملائم سنگھ کے بھائی شیوپال یادو نے بیان دیا ہے کہ اس کی تحریک کو ان کے بڑے بھائی کا آشیرواد حاصل ہے۔