سماجی کارکن نفیسہ اسماعیل کو ’ کرم ویر پرسکار ‘

نمایاں خدمت پر iCONGO کا باوقار ایوارڈ
حیدرآباد ۔ 30 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : شہر کی سماجی کارکن اور انٹرپرینئر نفیسہ اسماعیل کو سماجی خدمت کے میدان میں ان کے نمایاں کام کے اعتراف میں سال 2014-15 کے لیے باوقار ’ کرم ویر پرسکار ‘ عطا کیا گیا ۔ یہ باوقار ایوارڈ انہیں نئی دہلی میں iCONGO کے ایکس کانکلیو کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب میں دیا گیا ۔ کرم ویر پرسکار کو iCONGO کی جانب سے شروع کیا گیا ہے ۔ کرم ویرپرسکار ایوارڈس مختلف شعبوں بشمول کارپوریٹس ، گورنمنٹ ، میڈیا ، ایس ایم ای ، اسٹوڈنٹس اور دیگر شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کو دیا جاتا ہے ۔ نفیسہ اسماعیل نے جو پیشہ سے ایک وکیل ہیں ، سماجی خدمت کے جذبہ کے تحت 2007 میں ایک ایل جی او ، مارگ فاونڈیشن کا آغاز کیا اور اس فاونڈیشن کی جانب سے حقوق اطفال ، خواتین کو بااختیار بنانے اور صحت کے شعبہ میں کام کیا جارہا ہے ۔ نفیسہ خواتین انٹرپرینئرس کو فروغ دینے کے اقوام متحدہ کے ایک اقدام بی پی ڈبلیو ۔ انڈیا کے ساتھ اس کے حیدرآباد چیاپٹر کی صدر کی حیثیت سے سرگرم عمل ہیں ۔ نفیسہ اسماعیل کو کرم ویرپرسکار عطا کرتے ہوئے iCONGO کے عہدیداروں نے انہیں مبارکباد دی اور سماجی خدمت کے ان کے جذبہ کی ستائش کی ۔۔