سماجی و سیاسی طاقتوں کے زہر افشانی سے سیکولرازم کو نقصان

قومی یکجہتی و سیکولرازم کو مستحکم کرنے کی مساعی ، الحاج نواب کاظم علی خان
حیدرآباد یکم / مارچ ( پریس نوٹ ) امبیڈکر نیشنل کانگریس جناب محمد کاظم علی خان نے کہا کہ پارٹی کے قیام سے آج تک 19 سالوں کی سیاسی جدوجہد میں ہمیشہ قومی یکجہتی اور سیکولر اقتدار کو مضبوط کرنے کی کوشش کی گئی  ۔جناب محمد کاظم علی خان آج سوماجی گوڑہ پریس کلب میں صحافیوں کو مخاطب کر رہے تھے ۔ انہوں نے اس بات پر تشویش ظاہر کی کہ بعض سماجی و سیاسی طاقتیں نہ صرف سیکولر بانے بانے کو کمزور کر رہی ہیں بلکہ دستور کے بنیادی حقوق کے خلاف زہر اگل رہی ہے اور مسلمانوں کے قبرستانوں کو ختم کرنے تجویز دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں پارٹی سیکولر قوتوں کا ساتھ دے رہی ہے ۔ پریس کانفرنس سے قبل پارٹی ورکرس کی میٹنگ میں سیاسی سرگرمیوں کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا ۔ سابق آندھرا کیسری بی ابھیمنیو یادو نے اپنے شاگردوں کے ساتھ پارٹی میں شرکت کی ۔ جناب محمد کاظم علی خان نے کہا کہ مہمان کے ساتھ نوجوانوں کی ذہنی تربیت بھی ضروری ہے اور قومی جذبے کو پروان چڑھانا انتہائی اہم ہے ۔ شریمتی کومل یادو تلنگانہ کی مہیلا یونٹ کا صدر بنایا گیا ۔ منسٹر ایم ایس ناگاراجو صدر تلنگانہ یونٹ اور دوسروں نے بھی مخاطب کیا ۔ قومی جنرل سکریٹری کے گیتا نے شکریہ ادا کیا ۔