سلمان کیس میں جذبات کی نہیں ‘ قانون کی اہمیت : پنکی آنند

پاناجی۔10مئی ( سیاست ڈاٹ کام) ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل آف انڈیا پنکی آنند نے کہا ہے کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان کیس کو جذبات کی رو سے نہیں بلکہ قانون کی نظر سے دیکھاجانا چاہیئے ۔ پنکی آنند نے یہاں جاری ویمنس اکنامکس فورم کے ایک سیشن میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ ’’ سلمان خان اگرچہ ایک اداکار ہیںلیکن وہ اپنے عمل پر جذبات کے مستحق نہیں ہیں بلکہ قانون کے مستحق ہیں ‘‘ ۔ پنکی آنند دراصل سلمان خان کو 2002ء کے ٹکر اور فرار کیس میں ممبئی کی ایک عدالت کی طرف سے مجرم قرار دیئے جانے کے بعد منظر عام پر آنے والے ردعمل کا حوالہ دے رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ’’عدلیہ پر فردکو اس کے مجرمانہ عمل پر پھانسی پر نہیں چڑھائی حتی کہ سلمان خان کو ان کے عمل پر پانچ سال کی سزائے قید میں کوئی برائی نہیں ہے‘‘ ۔