ممبئی ۔23 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بالی ووڈ ایکٹر سلمان خان سے متعلق ٹکر دیکر فرار ہوجانے والے 2002 ء کے واقع میں استغاثہ نے اپنا کیس مضبوط کرنے والے اقدام میں آج سماعتی عدالت میں داخل درخواست میں کہا کہ وہ دو کلیدی گواہوں کے بیان کو آگے بڑھانے کا خواہشمند ہے ، جو موجودہ طورپر عدم دستیاب ہیں۔ ایک گواہ اداکار کا پولیس باڈی گارڈ ہے جس نے اس کیس میں شکایت دائر کی جبکہ دیگر اُس واقعہ میں ہلاک شخص کا پوسٹ مارٹم کرنے والا ڈاکٹر ہے ۔