ممبئی،27دسمبر(سیاست ڈاٹ کام)مشہور اداکار سلمان خان نے اپنی نئی فلم ٹائگر زندہ ہے کے ساتھ 100کروڑ روپے کے کلب میں شامل ہوکر نیا ریکارڈ بنا دیا ہے ۔سلمان کی فلم ‘ٹائیگر زندہ ہے ‘کرسمس کے موقع پر 22دسمبر کو ریلیز ہوئی ہے ۔ان کی یہ مسلسل 12ویں فلم ہے جس نے باکس آفس پر 100کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی ہے ۔ٹائیگر زندہ ہے نے اب تک 170کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی ہے ۔2015میں سلمان خان کی دو فلمیں ریلیز ہوئیں،بجرنگی بھائی جان اور پریم رتن دھن پایو ،دونوں نے ہی 100کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی تھی۔کبیر خان کی ہدایت میں بنی فلم بجرنگی بھائی جان نے 320 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔سلمان کی یہ اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے ۔وہیں سورج بڑجاتیا کی ہدایت میں بنی فلم پریم رتن دھن پایو باکس آفس پر 207کروڑ روپے کی کمائی کرنے میں کامیاب رہی۔اس میں سلمان کا ڈبل رول تھا۔2016میں سلمان خان کی فلم سلطان ریلیز ہوئی تھی۔اس فلم نے باکس آفس پر 300 کروڑ روپے کی کمائی کی۔2017میں ’’ٹیوب لائٹ‘‘ ریلیز ہوئی اور اس نے بھی 121کروڑ روپے کی کمائی کی۔2014 میں ریلیز ہوئی جے ہو نے 111کروڑ اور کک نے 233 کروڑ کا کاروبار کیا۔