سلمان خان کے خلاف مقدمہ

ممبئی ۔ 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی پولیس نے آج کہا کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان سے متعلق 2002ء کے ٹکر اور فرار مقدمہ کے ایک کلیدی گواہ کو مبینہ طور پر دھمکی آمیز کال موصول ہوئے ہیں اور ان سے کہا گیا ہیکہ وہ 5 لاکھ روپئے قبول کرتے ہوئے اس مقدمہ سے دور ہوجائیں۔ ایک پولیس آفیسر نے پی ٹی آئی سے کہا کہ کلیدی گواہ مسلم شیخ کو اتوار کی شب ایک نامعلوم شخص سے دو دھمکی آمیز فون کالس موصول ہوئے

جس نے اس سے کہا کہ 5 لاکھ روپئے حاصل کرتے ہوئے اس مقدمہ سے دور ہوجائیں۔ ٹکر اور فرار مقدمہ کی سماعت کرنے والی عدالت کے علم میں یہ بات لائی گئی، جس پر عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ وہ اس واقعہ کی تحقیقات کرتے ہوئے 19 مئی سے قبل رپورٹ پیش کریں۔ پولیس آفیسر نے مزید کہا کہ ’’نامعلوم شخص نے اس گواہ سے کہا کہ 5 لاکھ لے لو اور بھاگ جاؤ‘‘۔