سلمان خان کیس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ محفوظ

ممبئی ۔ 5 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سپریم کورٹ نے حکومت راجستھان کی ایک اپیل پر جہاں ریاستی عدالت کی جانب سے فلم ایکٹر سلمان خان کی سزا پر التواء کا حکم دیا گیا تھا تاکہ وہ برطانیہ کا دورہ کرسکے جسے چیلنج کیا گیا تھا ، اپنا فیصلہ محفوظ رکھا ہے ۔ جسٹس ایس جے مکھوپادھیائے اور جسٹس اے کے گوئل پر مشتمل ایک اپیکس کورٹ بنچ نے یہ کہہ کر اپنا فیصلہ محفوظ رکھا ہے کہ سلمان خان کی سزا کو محض اس لئیے التواء میں نہیں ڈالا جاسکتا کہ وہ ان کے برطانوی ویزا کے حصول کی راہ میں رکاوٹ بن جائے گا ۔ یاد رہے کہ آج سے برسوں قبل جب سلمان خان راجشری پروڈکشنر کی فلم ’ ہم ساتھ ساتھ ہیں ‘ کی راجستھان میں شوٹنگ کررہے تھے اس وقت انہوں نے فلم کے دیگر اداکاروں سونالی بیندرے ، تبو ، نیلم اور سوہا علی خان کے ساتھ سیاہ ہرن کا شکار کیا تھا ، جس پر امتناع عائد ہے ۔ اس معاملہ کی آئندہ سماعت 27 نومبر کو مقرر ہے ۔