سلمان خان کیخلاف اسلحہ قانون کے تحت مقدمہ

جودھ پور۔ 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان ہائیکورٹ نے آج تحت کی عدالت کارروائی کے خلاف حکم التواء جاری کردیا جو بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے خلاف اسلحہ قانون کے تحت درج کیا گیا تھا ۔ یہ مقدمہ کالے ہرن کے شکار کے واقعہ کے سلسلے میں تھا۔ اس مقدمہ میں وکیل صفائی کی درخواست کو سماعت کیلئے قبول کرتے ہوئے ہائیکورٹ نے مقدمہ کی کارروائی پر درخواست کی سماعت اور فیصلہ کے اختتام تک حکم التواء جاری کردیا۔ اس مقدمہ میں مبینہ طور پر ایسے اسلحہ استعمال کئے گئے تھے جن کا لائسنس ناکارہ ہوچکا تھا۔ تحت کی عدالت کے ضلع و سیشن جج نے 25 فروری کو سلمان خان کے خلاف فیصلہ سنایا تھا، لیکن فیصلہ سے چند دن قبل چار درخواستیں 24 گواہوں کو طلب کرکے حقائق معلوم کرنے کیلئے پیش کی گئی تھیں۔