سلمان خان شیواجی کا کرادار ادا کریں گے

ممبئی۔9 اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان اب سلور اسکرین پر شیواجی کے کردار میں نظر آسکتے ہیں۔اجے دیوگن ان دنوں اپنی ڈریم پروجیکٹ فلم ‘تانا جی’ بنا رہے ہیں۔ اجے دیوگن بھی فلم میں کام کررہے ہیں۔ فلم میں سیف علی خان منفی کردار میں نظر آئیں گے ۔ دیگر اداکاروں کا انتخاب کیا جارہا ہے ۔فلم میں شیواکا اہم کردار اہوگا۔ اجے اس کردار کیلئے کسی معروف اداکار کو لینا چاہتے ہیں۔ اس کردار کیلئے اجے نے سلمان خان کا نام فائنل کرلیا ہے ۔ اجے نے حال ہی میں سلمان سے ملاقات کرکے ان سے یہ کردار کرنے کیلئے کہا ہے ۔ اجے کا کہنا ہے کہ اگر سلمان یہ کردار ادا کرتے ہیں تو فلم کی ویلیو میں اضافہ ہوجائے گا۔ فلم میں سلمان کے شیواجی کا کردار ادا کرنے سے متعلق ابھی باضابطہ طور پر تصدیق نہیں ہوئی ہے ۔