سلمان تاثیر کے قاتل قادری کی سزائے موت برقرار

اسلام آباد ۔ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی ایک عدالت نے سابق پولیس باڈی گارڈ سے قاتل بن جانے والے کی سزائے موت برقرار رکھی ہے جس نے گورنر پنجاب سلمان تاثیر کا قتل کردیا تھا جنہوں نے ملک میں توہین رسالت ؐ کے متنازعہ قوانین میں ترمیم کی خواہش کی تھی۔ ممتاز قادری نامی قاتل کی درخواست کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسترد کردیا تھا جہاں قادری نے سزائے موت پر نظرثانی کئے جانے کی خواہش کی تھی۔ تاہم قادری کو تھوڑی بہت راحت یہ پہنچائی گئی کہ اس کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت لگائے گئے الزامات کو کالعدم قرار دیا جس سے کم سے کم اس بات کا یقین ہوچکا ہیکہ ممتاز قادری کی سزائے موت پر مستقبل قریب میں عمل آوری ممکن نہیں۔ قادری گورنر پنجاب تاثیر کا سابق پولیس گارڈ تھا۔ اس نے تاثیر کو قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا کیونکہ اسے گورنر کے اس مطالبہ پر سخت اعتراض تھا جو انہوں نے توہین رسالت ؐ قوانین کو متنازعہ بتاتے ہوئے اس میں ترمیم کی خواہش کی تھی۔