سلامتی کونسل کی پابندی ’جارحیت کی مدد‘ کے مترادف: حوثی

اقوام متحدہ۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے حوثی باغیوں کو اسلحہ کی فراہمی پر پابندی کو حوثی باغیوں نے ’جارحیت کی مدد‘ قرار دیتے ہوئے قرارداد کی مذمت کی ہے۔حوثی باغیوں نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات کو لوگ اقوام متحدہ کی اس قرارداد کے خلاف مظاہرے کریں۔اس سے قبل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے منگل کو یمن میں حوثی باغیوں کو اسلحہ کی فراہمی پر پابندی عائد کی تھی۔سلامتی کونسل نے حوثی باغیوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ فوری طور پر لڑائی بند کر دیں ۔